سپریم کورٹ نے سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کو سیبی کے پاس قریب 5100
کروڑ روپے جمع کرانے کے لئے مزید مہلت دینے سے آج انکار کر دیا۔جسٹس دیپک مشرا کی
صدارت والی دو رکنی بنچ نے مسٹر رائے کو سیبی کے کھاتہ میں رقم جمع کرنے کے لئے کچھ اور وقت دینے سے انکار کر دیا۔سہارا سربراہ کو یہ رقم 13 اپریل تک جمع کرانی ہے۔